کورونا: نائب امریکی صدر نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں

کورونا: نائب امریکی صدر نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں

واشنگٹن: امریکہ کے نائب صدر نے عالمی ادارہ صحت سمیت تمام ڈاکٹروں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں۔

سماجی رابطہ ختم کردیں اور ماسک پہنیں، میلانیا ٹرمپ

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب وہ مایو کلینک کے دورے پر کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کے لیے پہنچے۔

عالمی خبررساں اداروں سمیت امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیک پنس جب اسپتال کے دورے پر پہنچے تو انہوں نے لازمی قرار دیا جانے والا ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔

حیرت انگیز امر ہے کہ مایو کلینک کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اسپتال میں ہر شخص کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کرے۔

کورونا: امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی

مائیک پنس کے دورے کی جو فوٹیج سامنے آئی ہے اس میں وہ بستر پہ دراز ایک مریض سے ہاتھ ملانے کے بجائے کہنی قریب کرتے دکھائی دے رہے ہیں لیکن انہوں نے ماسک نہیں پہنا ہوا ہے۔

فوٹیج میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ اس وقت وارڈ میں موجود تمام افراد نے ماسک پہنا ہوا ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مائیک پنس حکومت کی جانب سے قائم کردہ انسداد کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ بھی ہیں۔

کورونا وائرس، سنگاپور میں فیس ماسک ضروری قرار

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ماسک کا استعمال نہیں کرتے ہیں بلکہ وہ واضح طور پر دوسروں کو ماسک پہننے کی ہدایت کرتے ہوئے اعتراف کرچکے ہیں کہ انہیں ماسک پہننا پسند نہیں ہے۔

اس ضمن میں ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کو اس وقت سخت نکتہ چینی کا نشانہ بننا پڑا تھا جب وہ عوام الناس کو ماسک پہننے کی تلقین کررہی تھیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسک پہننے سے انکار

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بھی اسی حوالے سے اس وقت تنقید کی زد میں آئے تھے جب وہ ایک دورے کے دوران بنا ماسک اور حفاظتی لباس کے اسپتال میں لوگوں سے ملنے چلے گئے تھے حالانکہ اندر جانے سے پہلے انہوں نے حفاظتی لباس زیب تن کیا تھا۔


متعلقہ خبریں