اسلام آباد: ابوظہبی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن آمد


اسلام آباد: ابوظہبی میں پھنسے ہوئے پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ انہیں اتحاد ایئر لائن کی خصوصی پرواز پاکستان لائی ہے۔

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے ویب سائٹ کا آغاز

ہم نیوز کے مطابق اتحاد ایئر لائن کی خصوصی پرواز ای وائے-231 ابوظہبی میں پھنسے ہوئے 209 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر قواعد و ضوابط کے مطابق تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی اور طبی جانچ ہوئی۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اطوظہبی سے وطن واپس پہنچنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

بیرون ملک سے اسلام آباد پہنچنے والے 30 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جن مسافروں کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی اور جن کی رپورٹ مثبت آئی انہیں اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں