کورونا سے دنیا بھر میں 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد اموات

’’سرکاری ملازمین ہفتہ وار کورونا ٹیسٹ کرائیں گے‘‘

فائل فوٹو


لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ چھبیس ہزار دو سو سے بڑھ گئی جبکہ 31 لاکھ 92 ہزار 545 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 9 لاکھ 88 ہزار 67  سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 60 ہزار 640  سے تجاوز کر گئی ہیں۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 49 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ  44 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی۔

برطانیہ میں کورونا سے مزید 4419 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار  سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  65 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 453 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار275 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس پاکستان میں 312 جانیں نگل گیا، 14ہزار 612متاثر

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 323 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 682  ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 367 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 660 ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 300 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: نائب امریکی صدر نے احتیاطی تدابیر کی دھجیاں اڑا دیں

ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 92 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ایران میں کورونا سے اب تک 92 ہزار584 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 997 سے بڑھ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں