ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

فائل فوٹو


اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع، جنوبی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور کشمیر کے چند اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان اضلاع میں موسم خوشگوار رہے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز منگل کو بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور کشمیر کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

گزشتہ روز سید شریف میں 31 ملی میٹر، مظفر آباد میں 21 ملی میٹر، اسلام آباد میں 15 ملی میٹر، جھنگ میں 13 ملی میٹر، بنوں میں 13 ملی میٹر، جہلم اور کوٹلی میں 12 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 10 ملی میٹر، راولاکوٹ اور مری میں 07 ملی میٹر، ڈیرہ اسماعیل خان میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

منگل کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے ضلع جیکب آباد میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں