پنجاب:24گھنٹوں میں کورونا کے97نئے کیس رپورٹ ہوئے

کورونا وائرس، صدی کی خطرناک ترین وبا کا ایک سال مکمل

فوٹو: فائل


لاہور: پنجاب کورونا وائرس کے 97 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد 5827 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق کورونا وائرس کے100مریض جاں بحق ہوئے اور1510 صحت یاب جب کہ 22 کی حالت تشویشناک ہے۔

سب سے زیادہ لاہور میں کورونا کے 1469 مریض، ننکانہ صاحب13، قصور58، شیخوپورہ 19اور راولپنڈی میں 320 مریض ہیں۔

پنجاب کے ضلع جہلم میں 59، اٹک 19، چکوال4 اورگوجرانوالہ میں کورونا کے 163مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
سیالکوٹ 118، نارووال 15 اورگجرات میں کورونا کے216 مریض ہیں۔ حافظ آباد 28، منڈی بہاوَالدین 30، ملتان 70 اور خانیوال میں 6 مریض ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ضلع وہاڑی میں49، فیصل آباد58، چنیوٹ11 اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں7کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اب تک 77619 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جھنگ38، رحیم یارخان65 اورسرگودھا میں کورونا کے 54 مریض موجود ہیں۔ میانوالی 20، خوشاب14، بھکر 10، بہاولنگر12، بہاولپور19، لودھراں4، ڈی جی خان27، مظفر گڑھ 23، لیہ2، ساہیوال2، اوکاڑہ 18 اور پاکپتن میں سات مریض ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈکنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ 5 ہزار291، خیبرپختونخوا 2,160، بلوچستان 915، اسلام آباد 297، آزاد کشمیر 65 اورگلگت بلتستان میں 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر327 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور14885 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 114 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 92، پنجاب میں 100، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔


متعلقہ خبریں