نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، مریم اورنگزیب  

کے پی میں کوڑے دانوں سے شیر پر لگے نشان کے بیلٹ پیپرز ملے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں، نہ ہی ان کی کرپشن کا کوئی ثبوت ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی ریفرنس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’مریم اورنگزیب نے جلسے کا دن تبدیل کرنے کا بیان اکرم درانی کے کہنے پر دیا تھا‘

مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کے خلاف کوئی ریفرنس تک فائل نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر حمزہ شہباز حراست میں ہیں مگر کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔

قبل ازیں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے ڈیم کے نام پر بے وقوف بنایا گیا اور اب ٹائیگرفورس کے نام پرڈیم فول بنایا جارہا ہے۔

عمران خان کا رویہ کورونا کیخلاف جنگ میں ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، شہباز شریف

ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پاس گیس، بجلی، راشن ہے اورنہ ہی ریلیف کی کوئی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف فنڈز میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں