کورونا وائرس کے سبب 30لاکھ اموات کا خدشہ

سندھ میں کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں ایک ارب سے زائد افراد کے متاثر ہونےاور 30 لاکھ اموات کا خدشہ۔

بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی(آئی آر سی) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے نقصانات کم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام اور افغانستان جیسے ممالک کو امداد کی زیادہ ضرورت ہے تاکہ وہاں کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور ان ممالک میں اقدامات اٹھانے کیلئے وقت بہت کم ہے۔

دنیا میں اس وقت 30 لاکھ سے زائد کورونا کے مریض ہیں اور 2 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت سے لیے گئے اعدادوشمار کی بنیاد پر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پچاس کروڑ سے ایک ارب لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 30 لاکھ اموات ہوسکتی ہیں اور یہ اعدادوشمار دنیا کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں۔

آئی آر سی کے مطابق کورونا کے اثرات ابھی جنگ زدہ ممالک میں پوری طرح ظاہر نہیں ہوئے۔ ترقی یافتہ ممالک کو چاہیے کہ انسانی امداد کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں جلدازجلد ختم کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک گھروں کی کم تعداد، صحت کی ناکافی سہولیات، زیادہ آبادی اور جنگ کا ماحول کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

ترقی پذیر میں ممالک میں کورونا وائرس کے متاثریں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن حکومتی سطح پر صحیح اعدادوشمار دستیاب نہیں۔

ترقی پذیر یا غیر مستحکم ممالک کو درپیش ایک بڑا مسئلہ یہ بھی ہے کہ وہاں کوویڈ ۔19 کے مریضوں کے علاج کے لئے موزوں طبی آلات نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان اور پاکستان جیسے ممالک میں ہر دس لاکھ لوگوں کے لئے دس کے لگ بھگ وینٹیلیٹر ہیں۔

اٹلی جیسے ملک میں جہاں وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، وہاں فی دس لاکھ افراد میں 80 وینٹیلیٹر ہیں۔


متعلقہ خبریں