ٹوکیو اولمپکس اب نہ ہوئے تو کبھی نہ ہو سکیں گے، سربراہ ٹوکیو اولمپکس

ٹوکیو اولمپکس اب نہ ہوئے تو کبھی نہ ہو سکیں گے، سربراہ ٹوکیو اولمپکس

ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس کے سربراہ یوشیرو موری کا کہنا ہے کہ اگر ٹوکیو اولمپکس سال 2021 میں منعقد نہ ہوئے تو پھر دوبارہ کبھی منعقد نہیں ہوسکیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوکیو اولمپکس کے صدر یوشیرو موری نے آئندہ سال اولمپکس کے انعقاد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اس وائرس کے خلاف جنگ جیت کر گیمز کا انعقاد کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ماضی کے تمام اولمپکس کے مقابلے میں کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر یقین رکھنا ہو گا ورنہ ہمیں اپنی سخت محنت اور کوششوں کا صلہ نہیں ملے گا اور اگر ٹوکیو  اولمپکس اب منعقد نہ ہوئے تو پھر کبھی دوبارہ منعقد نہیں ہو سکیں گے۔

یوشیرو موری نے کہا کہ ویکسین نہ آنے کی صورت میں اولمپکس کو ایک بار پھر ملتوی نہیں کیا جائے گا بلکہ اس کو منسوخ کر دیں گے۔

جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر یوسی کاتے یوکو کورا کا کہنا تھا کہ ویکسین یا کسی موثر دوا کی تیاری کے بغیر اولمپکس 2021 کا انعقاد مشکل ہو گا۔

ٹوکیو اولپمکس رواں سال منعقد ہونے تھے جنہیں کورونا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا جو اب سال 2021 میں 23 جولائی سے 8 اگست تک ہونے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کورونا متاثرین کی امداد: کپتان اظہرعلی کابلا اور شرٹ نیلامی کیلئے پیش

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم بھی کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کی تجویز پیش کر چکے تھے جبکہ کینیڈا نے اپنی ٹیم جاپان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں