بلا تعطل بروازوں کیلئے پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو

پی آئی اے کا نے قبل ازحج آپریشن مکمل|HUMNEWS.PK

اسلام آباد: حکومت نے کورونا کے پیش نظر بلا تعطل پروازیں یقینی بنانے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کردیا گیا ہے۔ ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور اگلے چھ ماہ تک نافذ رہے گا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے آج 3 خصوصی پروازیں چلائے گی

وزارت داخلہ کے مطابق ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے۔ ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کرسکے گا۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

پی آئی اے ابھی تک 27 ہزار پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کے گھروں تک پہنچا چکا ہے۔ ابھی بھی ہزاروں لوگ مختلف ممالک میں بھنسے ہوئے ہیں جو وطن واپسی کے منتظر ہیں۔


متعلقہ خبریں