‘افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلے وار واپس لارہے ہیں’

مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف امریکہ کے دورے پر روانہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ  کورونا کے خطرے کے پیش نظر طورخم  اور چمن بارڈرکو مرحلہ وار کھول رہے ہیں اورافغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلے وار واپس لارہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم مئی سے 5700 پاکستانی بیرون ملک سے واپس آئیں گے۔  ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کر کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان سے بیرون ملک پروازوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے افراد سفارتخانوں سے رابطہ کریں،

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کو 24 گھنٹے قرنطینہ میں رہنا ضروری ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد صحت مند ہوں۔ حکومت لوگوں کو محفوظ طریقے سے گھربھیجنا چاہتی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 26افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 806 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے 327 اموات ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 327 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 2.1 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک 8530 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے14827 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

 


متعلقہ خبریں