خیبر پختونخوا میں کورونا کے مزید 153 کیسز سامنے آگئے

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید 153 کیسزسامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے  میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 2313 ہوگئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق  خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 122 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس پاکستان میں 335 جانیں نگل گیا، 15ہزار 289 افراد متاثر

محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہوںے والے افراد کی تعداد 614 ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں