صدر مملکت کا دورہ کراچی: وزیراعلیٰ بریفنگ دیں گے


کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے حکومتی اقدامات پر بریفنگ دیں گے۔

 کورونا وائرس کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر جنگ لڑ رہی ہے،صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ انہیں بریفنگ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیں گے جو کل صدرمملکت کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔

صدر مملکت جب کل دورے پر کراچی پہنچیں گے تو گورنر سندھ عمران اسماعیل ان کے استقبال کے لیے موجود نہیں ہوں گے۔ صدر مملکت کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں بھی وہ شریک نہیں ہوں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا گزشتہ دنوں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

آٹا، چینی اسکینڈل: ذمہ داروں کیخلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے، صدر مملکت

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے صدر مملکت کو اس ضمن میں باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں لاک ڈاؤن پرعمل درآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

صدر مملکت نے آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کیا ہے جس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران انہیں صوبہ بلوچستان میں کورونا کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر جنگ لڑرہی ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے آگاہی کی ترویج کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔

کورونا: حکومت سندھ کی کاوش کا اعتراف کرتا ہوں،شاہ محمود

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا کے ساتھ ساتھ غربت کے خلاف بھی لڑ رہی ہے۔ انہوں نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے دوران ہم نے بہت سی مثبت باتیں بھی سیکھی ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے غریب افراد کو پیش آنے والی مشکلات کا اندازہ بھی ہے اور احساس بھی ہے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو صدر مملکت نے سراہتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اس ضمن میں باقاعدہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کرکے مبارکباد دی ہے۔

عوام کیلیے جان مارنے والے شخص کے حوالے سندھ حکومت کیجائے، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پرکڑی نکتہ چینی کی تھی لیکن وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کی کاوش کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں