حکومت کسانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے، رحمان ملک

رحمان ملک کی عوام سے چینی چھوڑنے کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر کسانوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کرے۔

کورونا پر قابو پانے کے لیے 1200 ارب روپے کا پیکج دیا، مشیر خزانہ

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے تجویز دی ہے کہ جہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہوں وہاں لاک ڈاؤن سخت کیا جائے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

پی پی کے سینیٹر رحمان نے کہا کہ کورونا کے باعث پاکستانی معیشت کا بڑا نقصان ہوا ہے اور ملک میں صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔

کورونا ریلیف فنڈ: مزدوروں کیلئے75 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت پر زور دیا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں