24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار


اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں 17 ڈاکٹرز اورچھ نرسز شامل ہیں۔

اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہم نیوز نے اس ضمن میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے 16 اسپتال ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان کے چھ ڈاکٹروں اور 13 پیرامیڈکس کورونا کا شکار ہوئے ہیں جب کہ اسلام آباد میں اسپتال کے ایک ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا کے آٹھ ڈاکٹروں، ایک نرس اور ایک اسپتال ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پشاور: مرحوم ڈاکٹر جاوید کے جونیئر ڈاکٹر کا نتیجہ مثبت آگیا

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے ایک ڈاکٹر، پانچ نرس اور ایک اسپتال ملازم کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

سندھ کے دو ڈاکٹروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ڈاکٹروں کی اموات ہوئی ہیں اور ان دونوں کا تعلق سندھ سے تھا۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کا شکار ہیلتھ پروفیشنلز کی کل تعداد 438 ہو گئی ہے۔

پشاور: ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کا شکار ہونے لگا

اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت تک 210 ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 67 نرسز اور 161 اسپتال ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت 200 ہیلتھ پروفیشنلز آئی سولیشن میں ہیں جب کہ 137 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دستیاب اعداد و شمارکے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 94 ہیلتھ پروفیشنلز اپنے یقین۔ مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس پاکستان میں 343 جانیں نگل گیا، 15ہزار 525 افراد متاثر

ہم نیوز نے دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب کے 58 ڈاکٹرز، 21 نرسز ، 23 پیرامیڈکس، سندھ کے 34 ڈاکٹرز، 17 نرسز، 33 پیرامیڈکس، کے پی کے 50 ڈاکٹرز، 14 نرسز، 38 پیرامیڈکس، بلوچستان کے 50 ڈاکٹرز، 4 نرسز، 35 پیرامیڈکس، اسلام آباد کے 16 ڈاکٹرز، 10 نرسز،13 پیرامیڈکس اور گلگت بلتستان کے ایک ڈاکٹر، ایک نرس اور 16 پیرا میڈکس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں