ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے علیحدہ کر لیا


اسلام آباد: پاکستانی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے خود کو سوشل میڈیا سے علیحدہ کر لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں ماہرہ خان نے کہا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے علیحدہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ان وقتوں میں صبر، شکر اور توکل کو یاد رکھیں۔

اس اعلان کے بعد ماہرہ خان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ماہرہ خان آپ اپنا خیال رکھیں ہم آپ کو بہت یاد کیا کریں گے اور آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔

ایک صارف نے کہا کہ سوشل میڈیا سے علیحدہ ہونا ایک اچھا فیصلہ ہے، امید ہے آپ کے روزے بہت اچھے گزریں گے۔


متعلقہ خبریں