’ بلاول بھٹو کو قائل کروں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں‘



اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اٹھارہوں ترمیم کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں، میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو قائل کرلوں گا کہ مولانا فضل الرحمان کے پیچھے مت چلیں۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن سے ہی سوال پوچھ لیا کہ بتایا جائے اٹھارہویں ترمیم کو کس سے خطرہ ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو کوئی پوچھ نہیں رہا تھا اس لیے انہوں نے 18 ویں ایشو کھڑا کردیا۔ بلاول بھٹو کو منا لوں گا اٹھارہویں ترمیم پر بات نہ کریں۔

قومی حکومت اور وزارت اعظمی کی تبدیلی پر ان کا کہنا تھا کہ کوئی قومی حکومت نہیں بن رہی ان حالات میں وزیر اعظم کیا کوئی وزیراعلی بھی تبدیل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یا وزیراعلی تبدیل ہو بھی گیا تو پھر سے حکومت نہیں بن پائے گی۔


متعلقہ خبریں