لاک ڈاؤن ختم ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا،ناصر حسین شاہ

فواد چوہدری اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

فوٹو: فائل


کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہےکہ کل کوئی لاک ڈاوَن ختم ہونے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم اس سے متعلق مشاورت ضرور ہوئی تھی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے کاروباری سرگرمیوں کی ایس اوپی کی بنیاد پر رعایت دی جائے، مشاورت جاری ہے مشاورت ہو جائےگی توعوام کو آگاہ کر دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت کو دیکھتے ہوئے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 343 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 525 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ سو سے زائد کیسز اور 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ کورونا سے تین ہزار چار سو پچیس افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 5 ہزار827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 5 ہزار695، خیبرپختونخوا 2313، بلوچستان 978، اسلام آباد 313، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار 425 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 122 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 100، پنجاب میں 100، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ C۔ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 1 لاکھ 57 ہزار 911 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے عوام اجتماعات پر پابندی لگائی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے مساجد میں زیادہ سے زیادہ پانچ افراد کو نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں