امریکہ: معیشت 4.8 فیصد گراوٹ کا شکار

امریکہ: معیشت 4.8 فیصد گراوٹ کا شکار

واشنگٹن: امریکی معیشت پہلی سہ ماہی میں 4.8 فیصد گراوٹ کا شکارہو گئی ہے۔

ماہرین نے بتادیا: معیشت کو ری سیٹ اور ری بوٹ کریں

عالمی خبررساں ایجنسی نے امریکی ادارہ بیورو آف اکنامک کے حوالے سے بتایا ہے کہ شرح نمو میں کمی عالمی کساد بازاری سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

امریکی ادارہ بیورو آف اکنامک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جی ڈی پی میں کمی کورونا وائرس کے باعث چونکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کے لیے کہا گیا، اس وجہ سے وقوع پذیر ہوئی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی سطح پرطلب میں کمی سے امریکی درآمدات میں 25.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جی-20: عالمی معیشت کے لیے پانچ کھرب ڈالرز کی فراہمی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی برآمدات میں کل 8.7 فیصد کمی ہوئی جب کہ کاروباری سرمایہ کاری میں 8.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت دو دن قبل ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں عالمی بینک اورایشین ڈیولپمنٹ بینک سمیت دیگر اداروں کے ماہرین معاشیات نے شرکت کی تھی۔

کورونا وائرس: امریکی معیشت کو سہارا دینے کیلئے شرح سود صفر کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں ماہرین معاشیات نے کہا تھا کہ 2021 سے قبل عالمی معیشت میں بہتری آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں