چین دوبارہ صدارتی انتخاب جیتنے سے روکنا چاہتا ہے، ٹرمپ

جوبائیڈن کی کامیابی تسلیم نہیں کرتا، الیکشن فراڈ تھے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے دوبارہ صدارتی انتخاب میں جیتنے سے روکنا چاہتا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت:ملر کی تحقیات مکمل

ہم نیوز کے مطابق امریکی صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ چین خواہش مند ہے کہ آئندہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن کامیاب ہوں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پرکہا کہ وہ چین کے خلاف مختلف آپشنز پرغورکر رہے ہیں۔

فلسطینی نژاد امیش، ٹرمپ اور بائیڈن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس یقین کا اظہار کیا کہ بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر نے گزشتہ روز بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے وہ چین سے خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں چین نوازی کا بھی الزام شامل ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیرونی دنیا کے علاوہ خود اپنوں سے بھی کم ہی بنتی ہے۔ وہ چار دن قبل امریکی ذرائع ابلاغ کو لنگڑا بھی قرار دے چکے ہیں۔

چین سے خوش نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

دلچسپ امر ہے کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں روس پر امریکی الیکشن میں مداخلت کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ ان الزامات کی باقاعدہ تحقیقات بھی ہوئی تھیں۔


متعلقہ خبریں