مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کورونا کی آڑ میں مودی سرکار فاشسٹ ہندوتوا نظریے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کی بالادستی کا نظریہ اور جنگی جرائم جاری ہیں اور بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جنیوا کنوشن کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت نہ صرف کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے بلکہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بھی تبدیل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بھارتی دہشت گردی، انسانیت سوز مظالم اور جنیوا کنوینشن کی خلاف ورزی پر نوٹس لے۔


متعلقہ خبریں