ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعہ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم رات کو خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب، کمشیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی اور وسطی پنجاب، خضدار اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 11 ملی میٹر، کوٹ ادو میں 07 ملی میٹر، ڈی جی خان میں 06 ملی میٹر، لیہ میں 05 ملی میٹر، ملتان میں 05 ملی میٹر، جہلم میں 03 ملی میٹر اور چکوال میں 02 ملی میٹر ریکارڈ ریکارڈ ہوئی۔

جمعرات کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع شہید بے نظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ اور سکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں