اٹھارویں ترمیم پر بات چیت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، فیصل جاوید

الیکشن کمیشن بتا دے کہ ای وی ایم میں کیا خرابی ہے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے بات چیت کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر جوش تقریریں کرنے سے پہلے اس کو پڑھ تو لیں۔ دیکھنا ہوگا کہ اٹھارویں ترمیم سے اب تک ملک کو کیا فائدہ ہوا ہے۔

مزید پرھیں: اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے سے بحران پیدا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جائزہ لینا ہوگا کہ اس ترمیم سے تمام صوبوں کو کیا فائدہ ہوا ہے۔ذمہ داری اور کارکردگی کا تعین کہاں ہے؟

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں صوبوں اور وفاق میں کیا آنکھ مچولی چلتی رہی ہے۔ صوبوں اور وفاق کے بیچ الزامات کا کھیل تو نظر آتا رہا مگر عوام کہیں نظر نہیں آئے۔


متعلقہ خبریں