انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 44 سستا ہوگیا

ڈالر

فائل فوٹو


کراچی: اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے سبب روپے کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 44 سستا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے سے نیچے آگیا.

گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے ہنگامی اجلاس میں شرح سود مزید 2 قصد کم کرکے 9 فیصد کر دیا تھا۔ 17 مارچ سے اب تک شرح سود میں مسلسل تیسری بار کمی کی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے سے رواں مالیاتی سال میں پاکستان کی معیشت 1.5 فیصد کم ہو سکتی ہے۔ حکومت نے معاشی نقصان کم سے کم رکھنے کیلئے شرح سود میں کمی کی جس کے خاطرخواہ نتائج سامنے آئیں گے۔


متعلقہ خبریں