بلوچستان میں کوروناکیسزکی تعداد1031ہوگئی

فائل فوٹو


کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1031 ہوگئی ہے اور14 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ بلوچستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں 880مقامی کیسز سامنے آئے ہیں۔اپریل میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر2800 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں اور متعد د لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 358 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 117 تک پہنچ گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے سبب112 اموات ہو چکی ہیں اور 6053 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 358نئے کیسز میں سے 284کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ دیگر شہروں میں کورونا کےنئے کیسز کی تعداد 58 ہے۔ کورونا سے جاں بحق 43 مریضوں کی عمر 60 سے 69 سال تھی۔

سندھ کے29 میں سے12 اضلاع میں کورووائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کراچی کی صورتحال سب سے زیادہ بری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 61 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ خیبرپختونخوا2313، اسلام آباد 313، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں