بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد: مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والا پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)  ٹرانسپورٹ منصوبہ سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 5 مئی کو کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: بی آرٹی منصوبہ: تعمیراتی کام کو لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال جون تک مکمل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ منصوبہ 2021 میں مکمل کرنے کا معاہدہ ہوا ہے لیکن ہم اسے رواں مالی سال کے دوران مکمل کریں گے۔


متعلقہ خبریں