کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا، اسدعمر

وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے روزنہ  21 سے 22 اموات ہورہی ہیں، جس میں مزید اضافہ ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم اور دیگر حکومتی عہدہ داروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے 50 سے 60 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ پاکستان کی صورت حال امریکہ اور یورپ سے مختلف ہے۔ ہم فیصلے دیگر ممالک کی صورتحال دیکھ کرکر رہے تھے۔

اسدعمر نے کہا کہ پاکستان میں پہلا کیس آنے کے بعد 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔ اب ہم زمینی حقائق دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد کی صورتحال اور آئندہ کے فیصلوں کو اجلاس میں زیر بحث لائیں گے۔ اگر لوگ احتیاط کریں گے تو کورونا وائرس کو شکست دی جاسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ امید یہی ہے کہ آئندہ ہفتے جو فیصلے کریں گے ہم آسانیوں کی طرف جائیں گے۔ پاکستان کی صورت حال دیکھ کر فیصلے کررہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے سبب احتیاط سمیت جو اچھی عادات اپنائی گئی ہیں، انہیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وبا میں اس طرح کی تیزی نہیں جس طرح امریکا اور یورپ میں ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ ایران میں ساڑھے 5 ہزار کے قریب اموات ہوئیں۔ پاکستان میں اب تک 346 اموات ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ کیلئے قومی پروگرام تشکیل دیاہے۔ پاکستان میں طبی سامان کی دستیابی کا مسئلہ ختم ہوچکاہے۔ چندروزمیں این 95 ماسک پاکستان میں بننا شروع ہوجائیں گے۔

ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ قومی پروگرام کے تحت ڈاکٹرزکو تربیت دی جائے گی۔ ٹائیگرفورس میں 10 لاکھ سے زائد لوگ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ 17 ہزار لوگوں کا طب کے شعبے سے تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 874 کورونا کیسز کا اضافہ ہوا۔ کورونا کے 15800 مریضوں میں سے 4 ہزار صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث بے روزگار ہونے والوں کیلئے نئی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ غریب خاندانوں میں رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ کل سے نادرا کے دفاتر کھل رہے ہیں۔جن لوگوں کو انگلیوں کے نشانات کا مسئلہ آرہا ہے ان کے مسائل نادرا کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امدد کی تقسیم کی تفصیلات ویب سائٹ پر دی گئی ہے۔ احساس ایمرجنسی امداد کی تقسیم کا آج 22 واں دن ہے۔ اضلاع، شہروں میں امداد کی تقسیم کی تفصیلات ویب سائٹ پردی ہیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ امداد کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئےتمام تفصیلات 10 دن پہلےشائع کی تھیں۔ اب تک 66 لاکھ خاندانوں کو امداد دی جاچکی ہے۔ رقم کی تقسیم کیلئے 3 قسم کی کیٹیگری بنائی ہے۔ احساس کیش پروگرام بڑاپروگرام ہےمشکلات بھی آرہی ہیں۔


متعلقہ خبریں