کورونا: علاقائی پروازوں کی بندش میں ایک بار پھر توسیع

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے علاقائی پروازوں کی بندش میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق علاقائی پروازوں کی بندش میں 7 مئی رات 11 بج کر 59 منٹ  تک کیلئے توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے: برطانیہ کے لیے خصوصی پروازیں، اجازت مل گئی

ترجمان نے مزید کہا کہ چارٹر طیارے اور خصوصی پروازوں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے 24  مارچ کو بین الاقوامی پروازوں کی منسوخی کے بعد تمام علاقائی پروازیں بھی منسوخ کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز