لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا سے متاثرہ عملے کی تعداد 24 ہو گئی

کورونا وائرس: دنیا میں 17 کروڑ 19 لاکھ زائد افراد متاثر

پشاور: صوبے کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ عملے کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹرز اور نرسز میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے تمام اسٹاف کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے متاثرہ عملے میں لیڈی ڈاکٹرز، مرد ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف، وارڈ کلرک وغیرہ شامل ہیں۔

ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے کل 45 کیسز میں سے 25 کورونا کے مثبت مریض شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں