کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 299 نئے کیسز رپورٹ

کراچی: بیوپاریوں کو لوٹنے اور قتل کرنے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 299 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا، اسدعمر

ہم نیوز نے محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی میں مریضوں کی کل تعداد چار ہزار 427 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق روشنیوں کے شہرمیں کورونا سے متاثرہ 12 افراد کی اموات بھی ہو ئی ہیں جس کے بعد دار فانی سے کوچ کر جانے والوں کی کل تعداد 101 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں 358 اموات، 16 ہزار 117 افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 358 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد تعداد بڑھ کر چھ ہزار 53 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 112 افراد اپنی زندگیوں کی بازیاں ہار چکے ہیں۔

کورونا کے باعث بے روزگار ہونےوالوں کیلئےنئی مہم شروع کرنےکافیصلہ

حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے اس ضمن میں جاری کردہ اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 افراد اپنے یقین، مضبوط قوت ارادی اور طاقتور مدافعتی نظام کی بدولت مہلک وبا کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں