پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15  سے 30 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کمی ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: افواہوں نے جینا دو بھر کر دیا، پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی گئی، جس کے بعد تیل مٹی کی نئی قیمت 47 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق آج رات 12 سے ہوگا۔


متعلقہ خبریں