قومی اسملبی سیکریٹریٹ: دفاتر کی بندش میں توسیع

اس بار ہوائی اڈے نہیں دیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو 9 مئی تک مزید بند رکھا جائے گا۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں 358 اموات، 16 ہزار 117 افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ہے۔ سیکریٹریٹ کی مزید بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر 30 اپریل تک بند کیے گئے تھے۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا، اسدعمر

ہم نیوز کے مطابق شعبہ انتظامیہ، قائمہ کمیٹیاں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور قانون سازی میں محدود پیمانے پر کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق درج بالا شعبہ جات کے ڈیوٹی آفسران مقرر ہیں جو متبادل دنوں میں اپنے متعلقہ شعبوں کے انتہائی اہمیت کے امور انجام دیں گے۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 32 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی بندش کا فیصلہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں