اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا



اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے دو بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ آج دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہ۔ اللہ کا شکر ہے میری طبعیت اب کچھ بہتر ہے۔ ڈاکٹرز نے مجھے گھر پر رہنے اور احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے مزید کہا کہ میرے بیٹے اور بیٹی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ قوم سے دعا کی درخواست ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں۔

دریں اثناء چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ک نے اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکو ٹیلی فون کر کے ان سے خیریت دریافت کی۔

چیئرمین سینیٹ نے اسپیکرقومی اسمبلی کی جلد صحت یابی کیلئےدعا  کی۔ اسپیکرقومی اسمبلی نےخیریت دریافت کرنے پرچیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں