پشاور: کورونا کا مشتبہ مریض جاں بحق، میت کی منتقلی روک دیگئی

پشاور: کورونا مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد ہو گئی

پشاور: خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورمیں کورونا کے مشتبہ مریض کے انتقال کے بعد لواحقین کو میت لے جانے سے روک دیا گیا۔

پشاور: ڈاکٹرز اور طبی عملہ کورونا کا شکار ہونے لگا

ہم نیوز کے مطابق خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج ایک نوجوان کا انتقال ہوا تو لواحقین نے جب اس کی میت لے جانا چاہی تو اسپتال انتظامیہ نے انہیں روک دیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کو شبہ ہے کہ مریض کورونا وائرس سے متاثر تھا۔ ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے اس وجہ سے پولیس کو بھی اطلاع دی جو فوری طور پراسپتال پہنچ گئی ہے۔

کراچی: انڈس اسپتال کے 8 ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق

ذرائع کے مطابق اس وقت جاں بحق ہونے والے نوجوان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ جب میت کے لواحقین کو اصل صورتحال معلوم ہوئی تو انہوں نے اس بات پہ آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ تدفین حکومت کی اعلان کردہ پالیسی کے تحت کریں گے۔

کورونا: کے پی میں 86 نئے کیسز رپورٹ

خیبرٹیچنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتقال کر جانے والے مریض کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ کچھ دیر میں موصول ہو جائے گی جس کے بعد میت کی منتقلی اور تدفین کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں