وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ: عطیات جمع کرانے کی اپیل

وزیر اعظم کورونا ریلیف فنڈ: عطیات جمع کرانے کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کرائیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کہا ہے کہ اب تک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ مین تین ارب روپے کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔

عطیات دینے پر مخیر حضرات کا مشکور ہوں، وزیراعظم

پی ٹی آئی کے سینیٹر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عظیم مقصد کے لیے قوم کا جذبہ قابل تحسین ہے۔


متعلقہ خبریں