دن میں موسم خشک، شام کو بارش کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم شام یا رات کو بارش کا امکان ہے۔ 

میٹ آفس نے خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں شام کے وقت  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا  تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی و وسطی پنجاب، خضدار اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا

گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں پاراچنار میں 11 ملی میٹر، میرکھانی میں 08 ملی میٹر، کالام میں 03 ملی میٹر، چترال میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں کوٹ ادو میں07 ملی میٹر، ڈی جی خان میں 06 ملی میٹر، لیہ میں05 ملی میٹر، ملتان (سٹی 05 ، ائر پورٹ 01 ملی میٹر) ، جہلم میں 03 ملی میٹر، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ  میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان میں خضدار میں 04 اور گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ، دادو اورسکرنڈ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں