سی این جی کی قیمت میں 12.50 روپے فی لیٹر کمی


اسلام آباد اور پنجاب میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں  12.50 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔

12.50 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 72 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15  سے 30 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کمی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کا اضافہ

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لٹر کمی کی گئی، جس کے بعد تیل مٹی کی نئی قیمت 47 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: افواہوں نے جینا دو بھر کر دیا، پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق آج رات 12 سے کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں