آئی سی سی رینکنگ: پاکستان ٹی20میں پہلی پوزیشن سے محروم



انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان ٹی20 اور بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے ہیں۔

ٹی20 رینکنگ میں27 ماہ کے بعد پاکستان کی تین درجے تنزلی کے ساتھ پہلے سے چوتھے نمبر پرآ گیا ہے۔ آسٹریلیا اور سری لنکا سے سیریز میں شکست قومی ٹیم کی رینکنگ میں تنزلی کی وجہ بنی۔ پاکستان جنوری2018 میں ٹی20 کی پہلی پوزیشن پر آیا تھا۔

آئی سی سی کے رینکنگ کے مطابق ٹی20 میں آسٹریلیا پہلی، بھارت دوسری اور نیوزی لینڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان چوتھے اور پانچویں نمبر جنوبی افریقہ ہے۔

ٹی20 رینکنگ میں نیوزی لینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں، ویسٹ انڈیز9ویں اور افغانستان10 ویں نمبر پر ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جب کہ انگلینڈ پہلے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، بنگلہ دیشن ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز9ویں اور افغانستان10ویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق بھارت ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی پوزیشن سے دو دورجے تنزلی کے بعد تیسری پر پہنچ گیا ہے۔

آسٹریلیا نے ٹی20 کے بعد ٹیسٹ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، انگلینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، پاکستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان9ویں اور بنگلہ دیش10ویں نمبر پر ہیں۔


متعلقہ خبریں