کورونا ریلیف فنڈمیں3ارب روپے سےزائد کے عطیات جمع

بیرونی سازش کو سب مل کر ناکام بنائیں گے،فیصل جاوید

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قائم کیے گئے کورونا ریلیف فنڈ میں تین ارب روپے سے زائد کے عطیات جمع ہوگئے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق کورونا ریلیف فنڈ میں تین ارب دو کروڑ روپے کے عطیات جمع کرائے گئے ہیں اور اس عظیم مقصد کیلئے قوم کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم متحد ہو کرسب کچھ  کر سکتے ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کسی بھی وقت کورونا ریلیف فنڈ کے بارے میں معلومات لے سکتے ہیں، انہوں نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں مزیدعطیات کی اپیل بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کیلئے احساس ٹیلی تھون نشریات کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شہریوں، سمندر پار پاکستانیوں، صنعت کاروں، شوبز شخصیات اور کھلاڑیوں کی طرف سے بھرپور امداد کا اعلان کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی اس’احساس ٹیلی تھون‘ میں شرکت کی اور لوگوں سے عطیات وصول کیے تھے۔

کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی جمع پونجی ختم ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں ایسی صورتحال کبھی نہیں ہوئی جیسی آج ہے۔ جو آگے وقت آرہا ہے اس میں قوم کو مشقت کرنی پڑے گی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت پیسا خرچ کر رہی ہے لیکن متاثرین اتنے ہیں کہ اس کے لیے بہت زیادہ رقم درکار ہے۔


متعلقہ خبریں