ڈینگی: جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو مشترکہ اقدامات کرنے ہدایت

مشتری ہشیار: ڈینگی نے اسلام آباد،کراچی، لاہور اور پشاور کو لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے  جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کیلئے مشترکہ اقدامات کرے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ڈینگی کے تدارک اور تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ،ڈی جی ہیلتھ اورجڑواں شہروں کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی اسپتالوں کے سربراہان نے بھی شریک کی۔

اجلاس کو ڈینگی سے متعلق کیے گیے اقدامات ،انتظامات اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو ڈاکٹر ظفرمرزا نے بتایا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے بروقت اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سائنسدانوں نے ڈینگی اور زیکا وائرس کا تدارک دریافت کر لیا

انہوں نے ہدایت کی انسداد ڈینگی کیلئے جڑواں شہروں کی انتظامیہ مل کر مشترکہ اقدامات کو یقینی بنائے۔ آئی سی ٹی میں ڈینگی کے تدارک کیلئے 105 ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

معاون خصوصی صحت نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے نیشنل ڈیش بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ڈینگی کے خاتمے کیلئے پانچ سال کا ایکشن پلان بنایا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام تر وسائل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کیلئے عوام کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اپنے گھروں کو صاف رکھیں اور پانی جمع نہ ہونے دیں۔


متعلقہ خبریں