سندھ میں کورونا کے 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مراد علی شاہ


کراچی: صوبہ سندھ اور کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے جبکہ صوبے میں کورونا کے 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 446 سامنے آئے ہیں جبکہ آج 6 مریض کورونا کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد 118 ہے جبکہ وبا سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کا تناسب 1.76 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 391 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 439 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 662 کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا 2627، بلوچستان 1049، اسلام آباد 343، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 339 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 315 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں