کراچی: تاجروں کو 15 رمضان المبارک سے ریلیف دینے کا مطالبہ

کراچی: تاجروں کو 15 رمضان المبارک سے ریلیف دینے کا مطالبہ

کراچی: چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے مطالبہ کیا ہے کہ 15 رمضان المبارک سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے۔

سندھ میں کورونا کے 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، مراد علی شاہ

ہم نیوز کے مطابق ممتاز تاجر رہنما نے کہا کہ کورونا وائرس کہیں جانے والا نہیں ہے یہ ہمارے ساتھ ہی رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا ہماری زندگی کا حصہ بن گیا ہے اور ہمیں اس کے ساتھ ہی رہنا ہوگا۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ کاروبار کو ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔

چیئرمین بزنس مین گروپ نے مطالبہ کیا کہ حکومت معمولات زندگی کو محفوظ طریقے سے بحال کرنے کے لیے حکمت عملی واضح کرے۔

’کورونا ریلیف کارروائی میں سندھ حکومت کی کرپشن کی داستانیں سامنے آ رہی ہیں‘

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاجروں کو 15 رمضان المبارک سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے ریلیف فراہم کی جائے۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد سے حکومت سندھ کے اقدامات قابل تعریف ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کے باہمی اتفاق سے ایس او پیز مرتب کی جائیں۔

لاک ڈاون خلاف ورزی: کراچی میں 105 افراد گرفتار، 40 مقدمات درج

چیئرمین بزنس مین گروپ سراج قاسم تیلی نے واضح کیا کہ ایس اوپیز میں لوگوں کے درمیان کم ازکم دو میٹر کا فاصلہ لازمی قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں