مردان: فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق، چناب میں دوست ڈوب گئے

مردان: فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق، چناب میں دوست ڈوب گئے

مردان: مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ماں بیٹے کی جان لے لی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے ہیں۔

سیالکوٹ: باپ کی فائرنگ سے بیٹیاں جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

ہم نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے علاقے متہ گیر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پرعلاقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی ادارے کے رضاکار بھی پہنچے  ہیں جنہوں نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

علاقہ پولیس نے جائے حادثہ سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں اور تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے۔

پشاور:طالبہ کاوائس چانسلرپرگولڈمیڈل کیلئے ہراساں کرنےکا الزام

پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ فی الوقت اس سلسلے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہے لیکن جلد ہی حقائق سامنے آجائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات میں تین دوست دریائے چناب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔

تین دوستوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے وقوع پرپہنچے ہیں جنہوں نے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے۔

پنجاب: ڈاکوؤں نے مزاحمت پر دو شہریوں کی جانیں لے لیں

ہم نیوز کے مطابق علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے اور وہ بھی تلاش کے کام میں ریسکیو ٹیم کی مدد کررہے ہیں۔


متعلقہ خبریں