اسٹیٹ بینک نے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹر کیلئے فنانسنگ کی حد 50 کروڑ کر دی

state bank اسٹیٹ بینک

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کی جانب سےصحت کے شعبے کو مزید تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے ری فنانس سہولت کےتحت اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرکی فنانسنگ کی حد 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کر دی ہے۔


خیال رہے کہ اس سہولت کے تحت اسٹیٹ بینک ، بینکوں کو صفر فیصد پر فنانسنگ مہیا کرے گا،اسپتال ،میڈیکل سینٹرز سے زیادہ سے زیادہ 3 فیصد سالانہ تک چارج کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے 11 اسپتال اورمیڈیکل سینٹرز کیلئے 2.2 ارب روپے کی فنانسنگ کی منظوری بھی دی ہے۔


متعلقہ خبریں