شاہد آفریدی کی شعیب اختر اور تفضل رضوی کو ثالثی کی پیشکش


اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سابق تیز گیند باز شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شعیب اختر پاکستان ایک بہترین گیند باز اور میچ جتوانے والے کھلاڑی تھے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب خود مانتے ہیں کہ وہ قانون اور وکیلوں کی عزت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں شعیب اختر اور تفضل رضوی کے درمیان معاملات حل کرانے کیلئے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ تفضل رضوی آئندہ روز میں معاملے کا دوستانہ حل نکالیں گے۔

خیال رہے کہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس موصول ہو گیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پی سی بی  کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا نوٹس موصول ہوگیا ہے، جو کہ جھوٹ پر مبنی اور من گھڑت ہے۔

شعیب اختر نے مزید کہا میں نے اپنے وکیل سلمان خان نیازی کو اس نوٹس کا بھر پور جواب دینے کا کہا ہے۔

Shoaib Akhtar

@shoaib100mph

I’ve received a notice from Tafazzul Rizvi which is based on lies & fabrications. I’ve engaged Mr @SalmanKNiazi1 as my lawyer to send befitting legal reply on my behalf to said notice. I stand by my words regarding incompetence & unsatisfactory performance of Mr. Rizvi.

770 people are talking about this

سابق فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ وہ تفضل رضوی کو نالائق کہنے اور ان کی غیر اطمینان بخش کارکردگی سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  تفضل رضوی نے شعیب اختز کو 10 کروڑ ہرجانے کا نوٹس ان کے اسلام آباد کے گھر کے پتے پر بھیجا ہے۔


متعلقہ خبریں