دبئی: 188 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

ملتان: ائرپورٹ عملے نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

فوٹو: فائل


ملتان: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر ملتان ایئر پورٹ پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پرواز کے ذریعے 188 مسافر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کی تھرمل اسکینر کے ذریعے اسکیننگ کی جائے گی جس کے بعد انہیں ملتان قرنطینہ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابقمسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے،ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی جائیگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  قومی ائر لائن (پی آئی اے) دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: آج خصوصی پرواز 180 پاکستانیوں کو لے کر پہنچے گی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق 3 پروازوں کے ذریعے 800 سے زائد پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 300 مسافر کراچی پہنچیں گے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے جبکہ پرواز پی کے 8702 مانچسٹر سے براستہ دبئی 250 سے زائد مسافروں کو لاہور لائے گی۔

پی آئی اے خصوصی پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی جبکہ پاکستان پہنچے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں