پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، گرینڈ ہیلھ الائنس کا دھرنا ختم


لاہور: پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد گرینڈ ہیلتھ الائنس نے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی صوبائی حکومت نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کی اسکریننگ کرانے کا اعلان کردیا۔

مذاکرات کے دوران صوبائی حکومت نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کی نمائندہ قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ گجرات میں جاں بحق ہونے والی نرس کی وفات کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی اور تحقیقات کی بعد نرس کی ہلاکت کورونا سے ثابت ہوئی تو شہید کا درجہ دیا جائیگا۔

صوبائی حکومت نے پی پی ای کی دستیابی کیلئے اسپتال کی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا اعلان کردیا۔ ہر کمیٹی میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ایک رکن کی شمولیت ضروری قرار دے دیا گیا۔

صوبائی حکومت نے کورونا کا شکار ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو بہترین کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کردیا۔ حکومت نے قرنطینہ کے طور پر مخصوص سہولیات دینے کا بھی اعلان کردیا۔

صوبائی حکومت نے قرنطینہ میں کام کرنے والے تمام ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس دینے کا اعلان کردیا۔ ایڈہاک، کنٹریکٹ اور ٹریننگ پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کیلئے بھی رسک الاؤنس دینے کا اعلان کردیا گیا۔

صوبائی حکومت نے تمام ڈاکٹرز، نرسز اورپیرا میڈیکس کے لیے لائف انشورنس کا بھی اعلان کردیا۔


متعلقہ خبریں