خیبر پختونخوا : کورونا وائرس کے مزید 172 کیسز سامنے آ گئے


پشاور: خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مزید 172 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد صوبے بھر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 799 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے پی کے مطابق خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے باعث آج  مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی  تعداد 161 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 408 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 699 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ  تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 882 کیسز اور 25 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے 4 ہزار 351 مریض صحت یاب ہوچکےہیں

پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 340 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 6 ہزار 675، خیبرپختونخوا 2,799، بلوچستان 1,136، اسلام آباد 343، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 340 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 351 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 161 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 118، پنجاب میں 106، بلوچستان 16، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں 7 ہزار 971  ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کُل 1 لاکھ 82 ہزار 131 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں