کورونا: ڈاکٹر اور طبی عملہ جنگ میں ہراول دستہ ہیں، صدر مملکت

فائل فوٹو


کراچی: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈاکٹراورطبی عملہ کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارا ہراول دستہ ہیں۔

 کورونا وائرس کے خلاف پوری قوم متحد ہو کر جنگ لڑ رہی ہے،صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفود نے ڈاکٹر قیصر سجاد اور پروفیسر عظیم الدین کی سربراہی میں صدر مملکت سے ملاقات کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں ڈاکٹروں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔

کورونا وائرس سے پاکستان میں 408اموات، 17 ہزار 699 افراد متاثر

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ طبی عملے کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈاکٹرز کو حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وبا کے خلاف جنگ میں تمام طبقات کو متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفود سے بات چیت میں انہوں نے زور دے کرکہا کہ لوگوں کو ہاتھ دھونے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی تلقین کریں۔

کورونا کو روکنے میں ہر طبقے کو کردار ادا کرنا ہوگا،صدر مملکت

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈٓاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ قومی و صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے رابطہ رکھیں اور بھرپور تعاون کریں۔


متعلقہ خبریں