کینیڈا: حملے میں استعمال ہونے والے ہتھاروں پر پابندی عائد


اوٹاوہ: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کہا ہے کہ حملے کے طرز کے ہتھیاروں کے استعمال اوران کی تجارت پر فوری پابندی عائد کررہے ہیں۔

ٹورنٹو: سیاہ پوش کی فائرنگ، خاتون ہلاک 13 زخمی

عالمی خبررساں ایجسنی کے مطابق انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں فائرنگ کے کئی بڑے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں نووا اسکاٹیا میں 18 اور 19 اپریل کو پیش آنے والے واقعات بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی 1500 اقسام پر پابندی کا اعلان کیا۔ جن ہتھیاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں اے آر15 سمیت دیگر ہتھیار شامل ہیں۔ اے آر 15 سے امریکہ میں فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

کینیڈا کے وزیراعظم کی پاکستانی کمیونٹی کے عشائیے میں شرکت

خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ ہتھیار ایک خاص مقصد کے لیے تیار کیے گئے تھے اور وہ مقصد یہ تھا کہ کم وقت میں زیادہ لوگوں کو ہلاک کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن کینیڈا میں ایسے ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم نے کہا کہ ان ہتھیاروں کی خرید و فروخت اورنقل وحمل پر پابندی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے لوگوں کو دعاؤں کی زیادہ ضرورت ہے۔

نیوزی لینڈ: نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں منظور

نیوزی لینڈ میں بھی جب مساجد میں فائرنگ کے اندوہناک واقعات پیش آئے تھے تو پارلیمنٹ نے فوری طور پر اسلحہ پرپابندی کا قانون منظور کیا تھا۔


متعلقہ خبریں