پشاور: خصوصی پرواز سے 250 مسافروں کی وطن آمد

پشاور: باچا خان ایئرپورٹ، انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور: متحدہ عرب امارات میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ دبئی سے نجی ایئرلائن کی خصوصی پرواز 250 مسافروں کو لے کر پشاور پہنچ گئی ہے۔

دبئی: 188 پاکستانی خصوصی پرواز سے وطن پہنچ گئے

ہم نیوز کے مطابق خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی گئی اورطبی جانچ بھی ہوئی ہے۔

ایئرپورٹ حکام کے حوالے سے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ وطن واپس پہنچنے والے تمام مسافروں کو محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خصوصی پروازیں چلوانے کا مطالبہ

قواعد و ضوابط کے مطابق جن مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئے گی انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی اور جن مسافروں کی رپورٹ مثبت آئی انہیں اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں